بھارت کی ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر کے حل میں سے سے بڑی رکاوٹ ہے ،اعظم انقلابی

منگل 11 مارچ 2014 17:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11مارچ 2014ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور جموں و کشمیر محاذ آزادی کے سر پرست اعلیٰ اعظم انقلابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل میں بھارت کی ضد اور روایتی ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے قتل عام اور انہیں تختہ دار پر چڑھانے سے بھارتی لیڈروں کے اجتماعی ضمیر کو تسلی ملتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ 66برس سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دباؤ بڑھانا چاہیے۔ محمد اعظم انقلابی نے کہاکہ محاذ آزادی تمام کشمیری شہداء اور آزادی پسند رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔