وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت کا اجلاس ، ملکی سلامتی کے امورپر تبادلہ خیال ،وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات، مختلف پیشہ وارانہ امور زیر بحث آئے

منگل 11 مارچ 2014 19:48

وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت کا اجلاس ، ملکی سلامتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام موجود تھے، اجلاس کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال، داخلی سلامتی کے معاملات اور طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس سے قبل جنرل راحیل شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس میں مختلف پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل ظہیر السلام، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی صورتحال اور طالبان کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے حکومت مذاکراتی کمیٹی میں آرمی کو شامل نہ کئے جانے کے فیصلے پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ پاک افغان بارڈر کے حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔ گزشتہ دنوں سے افغان سرحد پر ہونے والی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی وزیر اعظم نواز شریف کوآگاہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :