چوری شدہ پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ایرانی دہشت گرد نہیں تھے ، ملائیشین پولیس ،حکام جرمنی میں ایک ایرانی باشندے کی والدہ کے ساتھ رابطے میں ہیں ، پولیس سربراہ خالد ابوبکر کی گفتگو

منگل 11 مارچ 2014 19:48

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) ملائشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ لاپتہ مسافر جہاز پر جو شخص چوری شدہ پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا وہ ایرانی تھا اور اس کا کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلق نہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی پولیس کے سربراہ جنرل خالد ابو بکرنے بتایا کہ دو ایرانی باشندوں کا کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکام جرمنی میں ایک ایرانی باشندے کی والدہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے فرینکفرٹ آنا تھا۔

متعلقہ عنوان :