اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو کا اضافہ کردیاگیا، ایل پی جی مافیاسرگرم ، عوام کو روزانہ 4کروڑ کا ٹیکہ ، اربوں کی بلیک مارکیٹنگ کا دھندا عروج پر ، مارکیٹنگ کمپنیوں کا گیس غائب کر کے مصنوئی قلت کا ڈرامہ شروع
منگل 11 مارچ 2014 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کا ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا ، قیمتوں میں اضافہ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر کیا گیا۔ گورنمنٹ ، اوگرا اور ایل پی جی پروڈیوسرز نے کسی قسم کا قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کی ناجائز منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ کا دھندا عروج پر پہنچ گیا
۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں ناجائز منافع خوری کر کے عوام کو روزانہ 4کروڑ کا ٹیکہ لگا رہیں ہیں۔ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے)
بااثر کمپنی مالکان کی ناجائز منافع خوری کو کوئی روکنے والا نہیں ۔ عوام کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھایاجا رہا ہے اس سے ذیادہ عوام کی بے بسی کاآلم کیا ہوگا۔
وزیراعظم صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف نوٹس لیں تاکہ غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے نہ پڑ جائیں۔نئی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، کراچی اور تمام بڑے شہروں میں قیمت 120روپے فی کلو ،1390روپے گھریلو سلنڈر اور 5560روپے کمرشل سلنڈر اور مری، گلگت بلتستان ، فاٹا، ناران، کاغان ، آزاد کشمیر وغیرہ تمام پہاڑی علاقوں میں قیمت 140روپے فی کلو 1630روپے گھریلوسلنڈر ہو گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.