نرسوں کے احتجاج کی آڑ میں عمران خان اپنی سیاست نہ چمکائیں‘ رانا ثناء اللہ ، حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے سروس سٹرکچر کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں،عمران خان ایک فلاپ لیڈر ہیں ،وہہر مجمع میں بن بلائے مہمان بن کر پہنچ جاتے ہیں ‘ وزیر قانون پنجاب کا تبصرہ
منگل 11 مارچ 2014 20:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نرسوں کے احتجاج کی آڑ میں عمران خان اپنی سیاست نہ چمکائیں،عمران خان ایک فلاپ لیڈر ہیں اور وہ اس حقیقت کو تسلیم کر لیں، حکومت پنجاب نے ڈاکٹروں اور نرسوں کے سروس سٹرکچر کی بہتری کے لئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ۔
(جاری ہے)
عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے اور اپنی دم توڑتی سیاست کو آکسیجن دینے کیلئے ہر مجمع میں بن بلائے مہمان بن کر پہنچ جاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کسی ٹھوس ایجنڈے اور سیاسی قد کاٹھ سے عاری عمران خان ہر اس پلیٹ فارم کو ذاتی پبلسٹی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں انہیں اپنا سیاسی مفاد نظر آتا ہو۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی فلاپ سیاست اب دوسروں کی احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں کے سہارے چل رہی ہے کیونکہان کا اپنا کوئی وژن نہیں اسی لئے وہ ہر جگہ پہنچ کر مضحکہ خیز بیان بازی کے ذریعے اپنی زنگ آلود سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن باشعور عوام عمران خان کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.