فیاض احمدڈار کی 24ویں برسی پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

بدھ 12 مارچ 2014 13:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مارچ 2014ء)لبریشن فرنٹ(آر) نے فیاض احمدڈار ساکنہ قرفلی محلہ سرینگر کی 24ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ فرنٹ کے مرکزی دفتر واقع بربرشاہ، پر ایک اجلاس فرنٹ جنرل سیکریٹری وجاہت قریشی کی صدارت منعقد ہوا جس میں فیاض احمدڈار کی قربانیوں پرمفصل روشنی ڈالی گئی۔ وجاہت نے کہا کہ فیاض ڈار باطل قوتوں کے خلاف لڑتے لڑتے 21 مارچ990کو جامِ شہادت نوش کرگئی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا وجاہت قریشی نے کپواڑہ میں افواج کے ساتھ تصادم میں جاں بحق دوجنگجوؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وجاہت قریشی نے نائد کھء میں فوج و نیم فوجی دستوں کی طرف سے مقامی آبادی کو طرح طرح کے بہانوں سے خوفزادہ کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوے کہا ہے کہ دہلی کے حکمرانوں نے فورسز کو بے لگام چھوڑا ہے اور افسپا کی آڑ میں مظلوم کشمیری عوام پر ظلم و جبر ، قتل و غارت کرنے کی ان کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ اْنہوں نے عالمی ریڈ کراس ، ایشیا واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیر میں ہورہے مظالم ، قتل و غارت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر روک لگانے کیلئے بھارت پر دباو ڈالیں۔