برطانوی شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک کو اعضا کی خرید وفروخت کا ذریعہ بنا لیا ،برطانیہ میں اعضا کی فروخت انتہائی سنگین جرم ہے ، برطانوی اخبار کی رپورٹ ،نوٹنگھم کے 22 سالہ نوجوان کی اپنا گردہ 20 ہزار پاوٴنڈز میں فروخت کرنے کی پیشکش

بدھ 12 مارچ 2014 18:34

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) معاشی مسائل اور دولت کمانے کے جنون میں مبتلا برطانوی شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک کو اعضا کی خرید وفروخت کا ذریعہ بنا لیا ہے۔برطانوی اخبار دی سنڈے پوسٹ کی ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ برطانیہ میں اعضا کی فروخت انتہائی سنگین جرم ہے تاہم شہریوں کی جانب سے فیس بک پر اپنے اعضا فروخت کیلئے پیش کر رہے ہیں جن کی قیمت 30 ہزار پاوٴنڈز یعنی 50 لاکھ روپے تک ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ جب تحقیق کے دوران ان کی ٹیم کے ایک فرد نے فیس بک پر گردے کی ضرورت کا اشتہار دیا تو حیرت انگیز طور پر ایک ہفتے میں ہی 11 افراد کی جانب سے اپنا گردہ فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی جن میں سے 2 کا تعلق برطانیہ سے تھا۔اخبار نے کہاکہ گردہ فروخت کرنے والے ایک برطانوی شہری نے اسے ایک خطرناک عمل قرار دیا تاہم اس کا کہنا تھا کہ اگر اسے کوئی بھی30 ہزار پاوٴنڈزدیگا تو وہ بھی اس عمل کو کرنے سے گریز نہیں کریگا جبکہ نوٹنگھم کے ایک 22 سالہ نوجوان نے بھی اپنا گردہ 20 ہزار پاوٴنڈز میں فروخت کرنے کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ برطانیہ میں “ہیومن ٹشو ایکٹ” کے تحت اعضا کی فروخت یا اس حوالے سے تشہیر ایک جرم ہے اور اس حوالے سے بیرون ملک جا کر آپریشن کرانے کی صورت میں بھی برطانوی شہریوں کو جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :