33ہزار سے زائدگندم کی بوریاں تھر کے قحط متاثرین کو فراہم کردی گئی ہیں ،صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈھر
بدھ 12 مارچ 2014 20:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ تھر کے قحط سے متاثرین کے لئے محکمہ خوراک سندھ نے محکمہ ریلیف سندھ کو 33391 گندم کی بوریاں فراہم کردی ہیں ۔ ہر گندم کی بوری کا وزن 100 کلو گرام ہے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بوریاں مٹھی ‘ چھاچھرو ‘ ڈیپلو ‘ ننگرپارکر اور اسلام کوٹ کے گندم کے مراکز سے فراہم کی گئی ہیں ۔
تھر کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے گندم کی مزید 16 ہزار بوریاں فراہم کی جارہی ہیں ۔ جام مہتاب حسین ڈھر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تھر کے قحط سے متاثرہ علاقوں میں گندم کی تقسیم میں محکمہ خوراک کی کوئی کوتاہی نہیں تاہم اگر کسی نے کوتاہی کی ہوگی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے ۔
محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے محکمہ ریلیف سندھ کو گندم کی سپلائی دن رات جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل موجود ہیں تاہم حکومت سندھ ان مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشاں ہے ۔ سندھ حکومت کی مشینری تھر کے عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے مخلص ہے ۔ جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا کہا تھر کے عوام کے مسائل پر سیاست کی نہیں بلکہ خدمت کرنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے حکومت سندھ کے ساتھ تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.