کراچی،سی آئی ڈی پولیس کی منگھوپیرکے علاقے میں کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث تین دہشت گردگرفتار، ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ، ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈز اور اسلحہ برآمدہوا ہے، انچارج سی آئی ڈی پولیس
بدھ 12 مارچ 2014 22:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) سی آئی ڈی پولیس نے منگھوپیرکے علاقے میں کارروائی کرکے ایم اے جناح روڈ پر چہلم حضرت امام حسین کے جلوس کے موقع پر بم دھماکے، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ دلدار علی جلبانی، عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اور آغا حیدر جوس پر فائرنگ، اہل تشیعوں کے جلوس پر فائرنگ میں ذوالجناح کی ہلاکت سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، خود کش جیکٹس، ہینڈ گرنیڈز اور اسلحہ برآمدکرلیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سی آئی ڈی کے انسداددہشت گردی سیل کے انچارج علی رضا نے بدھ کو گارڈن ہیڈکوارٹرزمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سی آئی ڈی کے انسداد دہشت گردی سیل نے خفیہ اطلاع پر حساس اداروں کے ہمراہ کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکرجھنگوی کے تین دہشت گردمدثر ،کامران خان اور شاہد کو گرفتار کرکے4 خودکش جیکٹس، 100 کلو دھماکہ خیز مواد، 8 ہینڈ گرینیڈز، 2 کلاشنکوف، 5 کلو نٹ بولٹ اور بال بیرنگ، 5 پستول،30 فٹ ڈیٹونیٹنگ وائر، 200 مختلف اقسام کی گولیاں، متعدد میگنیٹک بم ڈیوائسز سمیت مختلف اقسام کے بم بنانے کے آلات برآمد کرلئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.