Live Updates

صوبے میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،پرویزخٹک،مالم جبہ میں سنو فیسٹول کا اہتمام اور اس میں پورے ملک سے خواتین اور بچوں سمیت سیاحوں کی شرکت ایک بڑی کامیابی ہے،تحریک انصاف نے گزشتہ عام انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنایاجارہا ہے،ماضی کے حکمرانوں کی طرح عوام کو وقتی طور پر خوش کرنے کیلئے جھوٹے اور بلند بانگ نعرے اور دعوے نہیں کئے، نظام بدلنے کا پکا وعدہ کیا ، آج اسے سچا ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا

بدھ 12 مارچ 2014 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں مالم جبہ میں پاک فوج کے زیراہتمام سنو فیسٹول کا اہتمام اور اس میں پورے ملک سے خواتین اور بچوں سمیت سیاحوں کی شرکت ایک بڑی کامیابی ہے جسکی بدولت سوات کی حسین وادی کا یہ برفپوش گوشہ دنیا بھر میں منظر عام پر آنے کے علاوہ عوام کی پاک فوج سے محبت میں بھی اضافہ ہوا اس فیسٹول کے ذریعے پاک فوج نے صوبائی اور وفاقی حکومت کی معاونت بھی کردی ہے جس پر ہم اسکے مشکور ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ملم جبہ میں سنو فیسٹول کے پانچ روزہ رنگارنگ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر کیا جو 16مارچ تک جاری رہیں گی اس موقع پر آپریشنل کمانڈر ملاکنڈ میجر جنرل جاوید بخاری ، سوات کے بریگیڈئیر سہیل ناصر، کمشنر ملاکنڈ افسر خان ، ڈی آئی جی عبداللہ خان ، مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی منور خان اور دوسرے اعلیٰ فوجی وسول حکام بھی موجود تھے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف نے گزشتہ عام انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنایاجارہا ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح عوام کو وقتی طور پر خوش کرنے کیلئے جھوٹے اور بلند بانگ نعرے اور دعوے نہیں کئے بلکہ نظام بدلنے کا پکا وعدہ کیا اور آج ہم اسے سچا ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہیں نے عوام کے ساتھ اپنی جان لڑا کر بھی ہر قیمت پر نظام کی تبدیلی، کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کا جو وعدہ کیا تھا اسے عملی پہنایاجارہا ہے حکام کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ خود کو بادشاہ نہیں خادم سمجھ کر عوامی خدمت کیلئے وقف کردیں کام چوری، غفلت اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی تحریک انصاف سماجی نا انصافیوں کے خاتمے کیلئے برسرپیکار ہے ہم نے سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ادارے عوامی خدمت کیلئے بنے ہیں انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں سپورٹس وٹورزم کی ترقی بھی ہمارا ایجنڈا ہے ہم پوری تندہی سے سوات، دیر، چترال ، ہزارہ اور گلیات میں سیاحت کی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی کیلئے کام کررہے ہیں مالم جبہ سکی ریزارٹ کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور یہاں فائیو و تھری سٹار ہوٹلوں کو دو مہینے کے اندر اندر پرائیوٹائز کرکے ان کی بحالی یقینی بنائی جائے گی یہاں سکی، پارک اور کھیل کے میدان بنائیں گے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا جس میں سیاحت کی صنعت کو بھی نقصان پہنچا اس خوبصورت وادی میں بھی سیاحت کو تباہ کیاگیا جبکہ پاک فوج نے نہ صرف سوات کی تعمیر وترقی اور امن کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ یہاں سیاحت کی بحالی بھی پاک فوج کا طرئہ امتیاز ہے جس پر ہماری وفاقی و صوبائی دونوں حکومتیں پاک فوج کی مشکور ہیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ تعلیم، صحت اور ٹورزم کے شعبوں میں بھی حقیقت پسندانہ بنیادوں پر تبدیلیاں لائی جارہی ہیں سیاحت کے تمام اداروں اور شعبوں میں سرکاری عمل دخل کو بتدریج کم یا ختم کرکے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اچھی خدمات اور سہولیات مہیا کر سکیں تمام سرکاری ریسٹ ہاؤس بھی نجی شعبے کے حوالے کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ ان میں صرف سرکاری افسران کا قبضہ نہ ہو اور کے مفت میں میلے ٹھیلے نہ لگیں بلکہ عام لوگ بھی ان سے لطف اندوز ہو سکیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم تعلیم اور صحت سمیت تمام محکموں کو عوام کے تابع بنا رہے ہیں آئندہ یہ تمام ادارے عوام کو دن رات خدمات مہیا کریں گے اور جو ایسا نہ کر سکیں تو پھر ختم کر دئیے جائیں گے یہاں ایک ایسا نظام متعارف کرایاجارہا ہے جس میں ہر کسی کاکام گھر بیٹھے ہوسکے گا انہوں نے کہاکہ نوجوان تحریک انصاف کا اصل سرمایہ ہیں ہم نے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے حکمت عملی وضع کرلی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات