طالبان مذاکراتی کمیٹی کی طالبان سیاسی شوریٰ سے ملاقات، جنگ بندی میں توسیع،مذاکرات کیلئے جگہ کے تعین پر تبادلہ خیال

جمعرات 13 مارچ 2014 16:16

طالبان مذاکراتی کمیٹی کی طالبان سیاسی شوریٰ سے ملاقات، جنگ بندی میں ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) طالبان کمیٹی کا سیاسی شوریٰ سے سیر فائر میں توسیع اور مذاکرات کیلئے گے جگہ کے تعین کے حوالے سے شمالی وزیرستان کے تحصیل رزمک کے علاقے ذاکر خیل میں تین گھنٹے کی طویل مشاورت کے بعد میرانشاہ روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طالبان کمیٹی نے سیاسی شوریٰ کو مولانا سمیع الحق کا سیز فائر میں توسیع کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا جن پر سیاسی شوریٰ نے طالبان گروپوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا جبکہ مذاکرات کیلئے جگہ کے تعین کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سیاسی شوریٰ نے بنوں کے علاقے باکا خیل کے علاقہ آزادی منڈی کا انتخاب کیا۔ جن کیلئے طالبان کی سیاسی شوریٰ نے ضمانت بھی مانگ لی ہے۔

متعلقہ عنوان :