سید علی گیلانی علاج معالجے کیلئے نئی دہلی روانہ ہوگئے

جمعرات 13 مارچ 2014 17:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی علاج و معالجے کیلئے نئی دہلی روانہ ہو گئے ۔ بزرگ حریت رہنماء چند روز قبل سینے میں انفیکشن کے باعث شدید بیمار ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں بزرگ رہنماء کی رہائشگاہ پر ایئر پورٹ تک جلوس کی صورت میں ان کیساتھ تھی۔ لوگوں نے اس موقع پر آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔ نئی دہلی کے اپالو ہسپتال میں بزرگ رہنما کے ضروری ٹیسٹ کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :