بھارتی عدالت کا دہلی ریپ کیس میں موت کی سزا پانے والے چار افراد کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم ،ہائی کورٹ میں درخواست مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ، مجرمان کے وکیل کی گفتگو ،انصاف اس وقت مکمل ہوگا جب تمام ملوث افراد کو موت کی سزا دے دی جائے گی ، متاثرہ خاندان کی گفتگو

جمعرات 13 مارچ 2014 20:12

بھارتی عدالت کا دہلی ریپ کیس میں موت کی سزا پانے والے چار افراد کی سزا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) بھارتی عدالت نے دہلی ریپ کیس میں موت کی سزا پانے والے چار افراد کی سزا کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔یہ سفاکانہ واقعہ دہلی کی ایک بدس میں دسمبر 2012 میں ہوا جہاں ایک چلتی بس میں ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں بھارت اور دنیا بھر میں واقعے کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا اور ان افراد کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔

مجرمان کے وکیل کا کہنا ہے ہائی کورٹ میں درخواست مسترد ہونے کے بعد اب وہ ملک کی سب سے بڑی عدالت یعنی سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف اس وقت مکمل ہوگا جب تمام ملوث افراد کو موت کی سزا دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :