پنجاب میں حکمرانوں کا ”مغل بادشاہ “ کا اندازحکمرانی جمہو ریت کیخلاف کسی سازش سے کم نہیں ‘میاں محمود الرشید ،وزیر اعلی اختیارات نچلی پر منتقل کر نے کو تیارنہیں ان کا بس نہیں چلتا تمام وزراء کو فارغ کر کے خود ہی ”کا بینہ اعلیٰ “بن جا ئے ‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 مارچ 2014 20:15

پنجاب میں حکمرانوں کا ”مغل بادشاہ “ کا اندازحکمرانی جمہو ریت کیخلاف ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکمرانوں کا ”مغل بادشاہ “ کا اندازحکمرانی جمہو ریت کیخلاف کسی سازش سے کم نہیں ‘وزیر اعلی اختیارات نچلی پر منتقل کر نے کو تیارنہیں ان کا بس نہیں چلتا تمام وزراء کو فارغ کر کے خود ہی ”کا بینہ اعلیٰ “بن جا ئے ‘یوتھ فیسٹول میں ہونیوالی کر پشن کی آزادنہ انکوائری ہو ئی تو بڑے بڑے چہر ے بے نقاب ہو جا ئیں گے ‘عمران خان نے صرف دہشت گردی اور امن کیلئے حکو مت کی حمایت کی ہے ‘کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی سمیت دیگر ایشوز پر خاموش نہیں رہیں گے ۔

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشیدنے کہا کہ اضلاع کی سطح پر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا سر براہ بھی وزیر اعلی کا ہونا ہے اس بات کو ثبوت ہے کہ حکمران جمہو ریت اور عوامی نمائندوں کی بجائے خود کو مضبوط کر رہے ہیں مگر ان کا مغل بادشاہ جیسا اندازے حکمرانی جمہو ریت کیخلاف کسی سازش سے کم نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اور ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے اور آئندہ بھی ہم بھر پور اور حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹول میں ہونیوالی کر پشن کا حساب لیاجانا بہت ضروری ہے اور جس دن بھی یوتھ فیسٹول میں خرچ ہونیوالے اربوں کی انکوائری ہوگئی بڑ ے بڑے نام سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :