خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، غیر قانونی اسلحہ کی رضا کارانہ طور پر واپسی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ، صحافیوں کیلئے انڈولمنٹ فنڈ کے قیام سمیت پانچ بل پیش

جمعرات 13 مارچ 2014 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں غیر قانونی اسلحہ کے رضا کارانہ طور پر واپسی ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ، صحافیوں کے لئے انڈولمنٹ فنڈ کے قیام اور دریاؤں کے تحفظ کے حوالے سے پانچ بل پیش کردیئے گئے ۔ تمام بل پارلیمانی سیکرٹری عارف یوسف نے اسمبلی میں پیش کئے ۔ مظفر سید کی غیر حاضری کی وجہ سے خیبر پختونخوا طب اور ہومیو پیتھک کی ملازمین کے لئے بل اسمبلی میں پیش نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے حوالے سے انڈولمنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان صوبائی حکومت بجٹ اجلاس کے دوران کر چکی تھی اور اس کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے انڈولمنٹ فنڈ کے قیام سے متعلق بل میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران مر جاتا ہے تو اس کے ورثاء کو دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے معذور ہونے کی صورت میں صحافی کو ایک لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ صحافیوں انڈولمنٹ فنڈکے حوالے سے اے این پی کے رکن سید جعفر شاہ نے صوبائی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں دوترامیم جمع کرائی ہے جس کے تحت صحافی کے زخمی ہونے کی صورت میں کم ازکم دو لاکھ اور فوتگی کی صورت میں کم ازکم پندرہ لاکھ روپے دئیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :