شبقدر بھرے بازار میں مسلح موٹر کار سواروں نے فائرنگ کر کے سکھ برادری کے حکیم سمیت دو افراد قتل کر دیا

جمعرات 13 مارچ 2014 22:12

شبقدر بھرے بازار میں مسلح موٹر کار سواروں نے فائرنگ کر کے سکھ برادری ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) شبقدر بھرے بازار میں دن دیہاڑے مچنی روڈ پر نامعلوم موٹر کار سواروں نے فائرنگ کر کے سکھ برادری کے حکیم سمیت دو افراد قتل کر دیئے۔ ملزمان شب قدر بازار کے مصرف ترین مرکزی چوک سے ہوتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار میں مچنی روڈ پر واقع نامعلوم موٹر کار سواروں نے سکھ برادری کے یونانی دواخانہ پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں دواخانہ میں موجود سکھ برادری کا حکیم پرمجیت سنگ ولد بابا صو جان سنگ موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ دواخانہ میں کام کرنے والا معاون زاہد ولد سید اصغر سکنہ جمعہ خان کورونہ شدید زخمی ہو گیا ۔

جسے فوری طور پر سول ہسپتال شبقدر پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا عینی شاہدین کے مطابق مسلحہ افراد کالے رنگ کی گاڑی سے اتر کر فائرنگ کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے مین چوک سے ہوتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :