لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی پنجاب کے پروٹوکول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے پر سخت برہمی کا اظہار ،آئی جی پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں اور عوام کا اللہ ہی حافظ ہے ،پروٹوکول پر موجود افسران اور اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا
جمعرات 13 مارچ 2014 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کے پروٹوکول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ آئی جی پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں اور عوام کا اللہ ہی حافظ ہے ، معزز عدالت نے آئی جی کے پروٹوکول پر موجود تمام افسران اور اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے باہر نکالتے ہوئے ایس پی کے عہدے کے افسر کو مقرر کرنے کا حکم دیا جو ہائیکورٹ میں پیش ہونیوالے افسران و اہلکاروں کو گائیڈ لائن اور کیسز کے حوالے سے انکی معاونت کرے گا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نے ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کی ۔ آئی جی پنجاب خان بیگ پروٹوکول کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جس پر معزز عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
عدالت نے آئی جی کے ہمراہ آنیوالے پروٹوکول کے افسران اور اہلکاروں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ۔ معزز عدالت نے آئی جی نے کیس کے حوالے سے پوچھا جس پر انہوں نے بتایا کہ اے ایس آئی حامد کو معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کا وطیرہ ہے کہ جونیئر کو معطل کر دیا جاتا ہے جبکہ افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ۔
معزز عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آئی جی پنجاب پروٹوکول انجوائے کر رہے ہیں اور شہریوں کے جان و مال کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ معزز عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.