” پنجاب اپیرل پارک کا نام تبدیل کر کے قائد اعظم اپیرل پارک پنجاب رکھنے کی منظوری“، قائد اعظم اپیرل پارک پنجاب کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،دن رات کام کر کے جلد مکمل کرینگے:شہبازشریف،یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعدپاکستانی مصنوعات بالخصوص ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا،جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ افرادکو یورپی معیار کے مطابق تربیت دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں بڑھ گئی ، نوجوانوں کو اپنے پاوٴں پر کھڑاکرنے کیلئے انہیں مختلف پروگراموں کے تحت فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے ، اجلاس سے خطاب
جمعرات 13 مارچ 2014 22:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعدپاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگئی ہے اوربالخصوص پاکستان کی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اس تناظر میں پنجاب حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے جس کے تحت جدید اپیرل پارک قائم کیا جارہا ہے جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہارآج یہاں ٹیکسٹائل کے شعبے کے فروغ اور اپیرل پارک کے قیام کے منصوبے کے حوالے سے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر صنعت چودھری محمد شفیق ،مشیر ڈاکٹر اعجاز نبی، رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،چےئرمین سرمایہ کاری بورڈ، اپیرل پارک کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ارکان اوردیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.