”کام ، کام ،صرف کام اور پابندی وقت “،وزیراعلی شہبازشریف کی دورہ چین پر جانے وا لے وفد کے اراکین کو تلقین

جمعرات 13 مارچ 2014 22:42

”کام ، کام ،صرف کام اور پابندی وقت “،وزیراعلی شہبازشریف کی دورہ چین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے مختلف شہروں میں انڈسٹریل پارک کے دورے پر جانے وا لے پنجاب کے وفد کے اراکین کو تلقین کی ہے کہ دورہ چین کے دوران وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھاجائے اور شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر میٹنگ میں شرکت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے- وزیراعلیٰ نے وفد کے 7روزہ دورے کے شیڈول کو 5روز ہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ایک ا یک لمحہ قیمتی ہے اور ملک و قوم کی امانت ہے اس لئے دورہ چین کے دوران آپ دن رات کام ،کام اور صرف کام کریں اور جس مقصد کیلئے چین جا رہے ہیں اس کے حصول کیلئے اپنے شب وروز ایک کر دیں-

متعلقہ عنوان :