طالبان کمیٹی نے 16صفحات پر مشتمل حکومتی نکات طالبان کی سیاسی شوریٰ کے حوالے کر دیئے،غیر مسلح ہونا ، پاکستانی آئین کو تسلیم کرنا ، غیر ملکیوں کیخلاف حکومت کا ساتھ دینا و دیگر مطالبات نکات میں شامل ، طالبان نے جمعہ کو مرکزی شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا ، طالبان کمیٹی بھی اجلاس میں شرکت کرے گی

جمعرات 13 مارچ 2014 23:30

طالبان کمیٹی نے 16صفحات پر مشتمل حکومتی نکات طالبان کی سیاسی شوریٰ کے ..

پشاو ر (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) طالبان کمیٹی نے سیاسی شوریٰ کو16صفحات پر مشتمل تحریر ی نکات طالبان کے حوالے کر دیئے ہیں جن کے بارے میں زرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی شوریٰ نے ان نکات کو مرکزی شوریٰ کو حوالے کر دیا ہے۔ مرکزی شوریٰ نے ان پر مشاور ت کے لئے طالبان کے زیر سایہ کام کرنے والی 28تنظیموں کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا ہے۔

زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں پہلی بار طالبان کمیٹی کے ارکین بھی شریک ہونگے ۔زرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے ارسال کئے گئے نکات میں غیر مسلح ہونا، پاکستانی آئین کوتسلیم کرنا اور غیر ملکیوں کے خلاف حکومت کا ساتھ دینے سمیت دیگر کئی اہم نکات شامل ہے۔یہ نکات حکومت کے سابقہ کمیٹی کے رکن میجرعامر کے ہاتھ کی لکھی گئی تحریر ہیں۔

(جاری ہے)

جن پر سابقہ کمیٹی کے ممبران کے دستخط کئے گئے ہیں۔ حکومت کی طرف سے پیش کی گئی سفارشات کے بعد طالبان نے بھی اپنی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لئے علاقائی مشران ،جرگہ ماہرین کی خدمت حاصل کر نے کے لئے رابطہ شروع کر دئے ہیں۔توقع ہے کہ حکومت کی طرف سے پوزیشن تبدیل کئے جانے کے بعد مذاکرات ایک اہم مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ۔جن وجہ سے طالبان نے مذاکرات مخالف قوتوں کو روکنے کیلئے سرتوڑ کوشش شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :