78 فیصدیہودیوں نے ہیکل سلیمانی کی فوری تعمیر کی حمایت کردی،اسرائیلی تھینک ٹینک کا سروے

جمعہ 14 مارچ 2014 16:16

78 فیصدیہودیوں نے ہیکل سلیمانی کی فوری تعمیر کی حمایت کردی،اسرائیلی ..

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) اسرائیلی تھینک ٹینک کے زیر اہتمام کئے گئے سروے میں 78 فیصدیہودیوں نے ہیکل سلیمانی کی فوری تعمیر کی حمایت کی ہے۔ اسرائیلی تھینک ٹینک”ماگار موحوٹ“ کے زیراہتمام کئے گئے عوامی سروے میں 78 فیصد یہودیوں نے ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کرنے کیلئے مسجد اقصیٰ پر زیادہ سے زیادہ یلغار کرنے کے حمایت کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے علاوہ سیکولر خیالات رکھنے والے یہودیوں نے بھی ہیکل سلیمانی کی فوری تعمیر کی حمایت کی ہے، مجموعی طور پر سروے جائزے میں شدت پسند مذہبی گروپ ’حریدیم‘سے تعلق رکھنے والے 18 فیصد اور سیکولر نظریات کے حامل 45 فیصد یہودیوں نے مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

سروے جائزے کے مطابق 80 فی صد یہودی مذہبی جماعتوں کے ارکان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے دھاوے یہودی شریعت کے مطابق ہونے چاہئیں۔

مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کا داخلہ محض تفریحی نہیں بلکہ وہاں پر تلمودی تعلیمات کے مطابق عبادات کی ادائیگی بھی لازمی ہونی چاہئے، مذہبی جماعتوں کے 68 فیصد یہودیوں نے سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے مسجد اقصیٰ پر حملوں کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے تاریخی مقامات کی سیر کی آڑ میں یہودیوں کی بڑی تعداد کو مسجد اقصیٰ پر یلغار کیلئے جمع کیا جاسکتا ہے ۔

سیکولر یہودیوں کے 60 فیصد اور انتہا پسند گروپ حریدیم سے وابستہ 20 فیصد ارکان بھی ان کے ہم خیال ہیں۔مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کیلئے ایک بڑے معبد کی تعمیر کے حوالے سے سرکاری سطح پر ریفرنڈم کرانے کی تجویزپر پوچھے گئے سوال پر 73 فیصد مذہبی شدت پسندوں نے ریفرنڈم کی مخالفت کی جبکہ 52 فی صد اعتدال پسند یہودیوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :