افغان اور اتحادی افواج حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی تیاریاں کررہی ہیں،جنرل جوزف ڈنفورڈ

جمعہ 14 مارچ 2014 16:16

افغان اور اتحادی افواج حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی تیاریاں کررہی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) افغانستان میں اعلیٰ امریکی کمانڈرجنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ افغان اور اتحادی افواج حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کی تیاریاں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی آزادانہ نقل وحرکت اور مالی سپورٹ کو توڑنے کیلئے کارروائی کی تیاریاں کی جارہی ہیں، کارروائی میں افغان فوج بھی اتحادی فوج کیساتھ ہوگی، انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک گزشتہ چند ماہ سے زیادہ فعال ہے۔ حقانی نیٹ ورک نے اپریل میں ہونیوالے صدارتی انتخابات کے دوران حملوں کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :