دہشت گردوں کو بتا نا چاہتا ہوں کہ ہم نے امن کا آغاز کیا ہے:مولانالدھیانوی

جمعہ 14 مارچ 2014 19:59

دہشت گردوں کو بتا نا چاہتا ہوں کہ ہم نے امن کا آغاز کیا ہے:مولانالدھیانوی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء)اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بتا نا چاہتا ہوں کہ ہم نے امن کا آغاز کیا ہے اور انہوں نے دہشت گردی کا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ابھی محبت اور امن کا پیغام لے کر ملک بھر میں جانا ہے۔کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراونڈ میں اہل سنت والجماعت بلوچستان کے زیراہتمام تحفظ اہل سنت کانفرنس سے خطاب میں مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے آغاز پر ہی قریب میں دھماکا کیاگیا لیکن وہ شرکاء کی استقامت کو داد دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا جذبہ، ولولہ اور ہمت دیکھ کر ان کا اپنا حوصلہ بلند ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات بہت دیکھے ہیں اور ہم نے دھماکوں اور تڑپتی لاشوں کے درمیان اپنا پیغام امن اور محبت دنیا تک پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دہشت گردوں کا بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس کی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے، ہمیں ملک کی عدالتوں پر اعتماد ہے، ماورائے عدالت قتل بند ہونے چاہئیں، کسی کا جرم ہو تو اسے عدالت میں لایا جائے۔

ا س سے قبل کانفرنس سے اہل سنت و الجماعت کے دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا اور کئی قراردادیں بھی پیش کی گئیں جن میں حکومت کی طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان میں تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، صوبے کے عوام کو ان کے حقوق دیئے جائیں اور خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔