روس کی جانب سے یوکرین پر قبضے کا خطرہ ہے،فوج دفاع کے لئے تیار ہے ‘ قائم مقام صدر یوکرین،یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں روسی جارحیت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

جمعہ 14 مارچ 2014 20:18

روس کی جانب سے یوکرین پر قبضے کا خطرہ ہے،فوج دفاع کے لئے تیار ہے ‘ قائم ..

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں روسی جارحیت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ قائم مقام صدر الیگزنڈرترچینوف نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر قبضے کا خطرہ ہے۔ دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں روس کی مخالفت میں ریلیاں نکالی گئیں جن میں ہزاروں افراد نے ریلیوں میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے ہاتھوں میں یوکرین کے پرچم تھیجنہوں نے مختلف راستوں پر گشت کیا اور نعرے بازی کی۔

دوسری جانب یوکرین کے قائم مقام صدر الیگزنڈر ترچینوف نے کہا ہے کہ روسی فوج ان کے ملک کے سرحدوں پر اکٹھی ہو رہی ہے جس کا مقصد یوکرین پر قبضہ کرنا ہے۔ مقامی ٹیلیوژن سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ کریمیا اور یوکرین کے دیگر علاقوں میں جنگ سے بچنا چاہتے ہیں، لیکن جنگ کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی فوج ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :