صحت کا انصاف مہم ،پشاورمیں موٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد

جمعہ 14 مارچ 2014 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) صحت کا انصاف مہم کے دوران امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعے یا تخریبی کارروائی سے بچنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات کے طور پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت بروز ہفتہ 15مارچ2014ء کو پورے ایک دن کے لئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ حکم فوری طور پر15مارچ2014کو ایک دن کے لئے نافذ العمل رہے گا۔