وزیر اعلیٰ سندھ نے فون پر مخدوم امین فہیم کے بیٹے کو منالیا،مخدوم امین فہیم راضی ہوگئے، احتجاج ختم کرانے کے لیئے سروری جماعت کو ہدایت
جمعہ 14 مارچ 2014 22:39
ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ نے فون پر مخدوم امین فہیم کے بیٹے کو منالیا،مخدوم امین فہیم راضی ہوگئے، احتجاج ختم کرانے کے لیئے سروری جماعت کو ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق پی پی پارلیمنٹرین کے صدرمخدوم امین فہیم نے ہالا مخدوم ہاوٴس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی جانب سے میرے بیٹے مخدوم جمیل سے گذشتہ شب رابطہ کئے گئے تھے جبکہ یوسف رضا گیلانی کا ناراضگی ختم کرنے میں کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کے حوالے سے میڈیا کی جانب اضافی طوراپنی طرف سے خبریں چلائی گئی جس کا رد ِ عمل سامنے آیا ہے۔ سروری جماعت کو وزیر اعلیٰ کے خلاف احتجاج ختم کرنے کے لیئے حکم دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہماری پارٹی کا ہے اس سلسلے میں پارٹی میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہ چلنے کی خبر خیالی ہے جس کے لیئے میں نے میڈیا میں ایسا کچھ نہیں کہا ہے جبکہ میڈیا کے شور مچانے پر امین فہیم کے بیٹوں پر قحط سالی لائی گئی جبکہ ان کا کوئی قصور نہیں انہوں نے کہا کہ ڈی سی تھرپارکر میرے بیٹے مخدوم عقیل الزماں نے متوقع قحط سالی کے پیش نظر پوسٹنگ کی مدت6دسمبر سے 8مارچ تک مختلف محکموں اورحکومت کے ذمہ داراں کو کئی خطوط لکھے لیکن اں کی جانب عدم توجہی کی تحقیقات کی جائے گی تو راز فاش ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے مخدوم جمیل الزماں بے اختیار ہیں جسے مختیار کار کی تبدیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں قحط سالی قدرتی آفت ہے جس میں متاثرین کی بھرپور خدمت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے مخدوم جمیل کو ریلیف کی وزارت سے نہیں ہٹایا گیاہے، میڈیا میں غلط خبریں اشاعت ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے انہیں ہٹانے کی خبروں کو مخدوم امین فہیم نے بے بنیاد قرار دیا۔سابقہ حکومت میں ان کی تجارت کی وزارت میں این آئی سی ایل کیس،صوابدیدی مٹیاری ضلع کے لیئے سابق صدر کی جانب دیئے جانے والے فنڈز کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے سلسلے میں مخدوم امین فہیم نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن ایک کارتوس ہے حکومتیں ایک دوسرے کے خلاف چلاتی رہتی ہیں جبکہ ایف آئی اے کی کاروائی کے سلسلے میں انہوں نے کسی جواب دینے سے گریز کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.