حکو مت شا ید جا نے کی تیاری کر رہی ہے ،طالبان سے مذاکرات کا نہ پہلے نتیجہ نکلا اور نہ آئندہ نکلے گا ‘ شجاعت حسین،نرسز پر تشدد کس کے حکم پر ہوا اسکے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے ،حکومت کو آٹھ ماہ ہوئے ہیں نو ماہ میں ایک ماہ باقی ہے، سربراہ مسلم لیگ (ق)
جمعہ 14 مارچ 2014 22:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ سینیٹر چوہدیر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکو مت شا ید جا نے کی تیاری کر رہی ہے ،کو ئٹہ اور پشا ور میں دہشتگر دی کے واقعات افسو سناک ہیں طالبان سے مذاکرات کا نہ پہلے نتیجہ نکلا اور نہ آئندہ نکلے گا ،نر سز کا شعبہ نو بل ہے یہ انسا ن کی خد مت کر تی ہیں ان پر تشدد کس کے حکم پر ہوا ہے اس کے خلاف مقد مہ در ج ہو نا چا ہیے،عمر ان خا ن اور نواز شر یف کی ملا قا ت جس ایشو پر ہو ئی ہے اچھی با ت ہے اور ابھی انہیں میر ے مشورے کی ضرورت نہیں جب ما نگیں گے دے دو ں گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارڈن ٹاؤن میں ایک شو رو م کے افتتا ح کے مو قع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔مسلم لیگ (ق)
کے سربراہ نے کہا کہ طالبا ن سے مذکرات کبھی بیک ڈور کبھی فرنٹ ڈور سے ہو تے ہیں پتہ نہیں حکو مت کیا چا ہتی ہے لیکن مذاکرات جیسے بھی ہوں انکا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی اس نے کیا کرنا ہے اور شاید ایسا لگتا ہے کہ حکومت جانے کی تیاری کر رہی ہے ۔
حکومت کو ابھی آٹھ ماہ ہوئے ہیں اور نو ماہ کے لئے ایک ماہ اور انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے مشر ف کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ان پر بغاوت کا لزام منا سب نہیں اس طر ح تو پھر وزیر اعلیٰ پنجا ب اور وزیراعلیٰ سند ھ نے بھی غداری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ بلد یا تی الیکشن کرائے جا ئیں لیکن اس پر عمل نہیں کرایا یہ کیا ہے ؟۔تھر پا ر کر کا واقعہ سند ھ حکو مت کی نا کا می ہے ۔یہ کو ئی ز لز لہ نہیں تھا جو نا گہا نی آ فت ہو بلکہ ایک سال سے وہاں حالات اسی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت اوپر کر کے کچھ لو گو ں نے د اتی مفادات حا صل کیے اب قر ضہ لے کر ڈالر کی قیمت نیچے آ ئی ہے وقت بتا ئے گا اس کے نتا ئج کیا نکلیں گے ۔ایک سوال پر کہ آصف زرداری کی حکو مت میں سعودی عر ب نے تیل نہیں دیا اب نواز شر یف کی حکو مت میں دے رہے ہیں اس پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ کیو نکہ وہ خود شر یف ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.