سرساوہ پولیس چوکی کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن

ہفتہ 15 مارچ 2014 14:16

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء ) سرساوہ پولیس چوکی کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ۔ایک ملزم گرفتار 510گرام چرس اعلی کوالٹی برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوکی افسر سرساوہ عامر فاروق ہمراہ نفری مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر بد نام زمانہ منشیات فروش حق نواز عرف برہان ساکن پنجیڑہ سے دوران تلاشی 510گرام چرس اعلی کوالٹی برآمد کے ملزم کے خلاف 3/4منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر د ی عوامی حلقوں نے سرساوہ پولیس چوکی کا منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی پر اطمنان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :