نابلس میں ،حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر یہودی شرپسندوں کی مسلسل یلغار، سینکڑوں یہودیوں کی آمد، مذہبی رسومات ادا کیں

ہفتہ 15 مارچ 2014 16:21

نابلس میں ،حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر یہودی شرپسندوں کی مسلسل ..

نابلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مارچ 2014ء) مقبوضہ فلسطینی شہری نابلس میں جلیل القدر پیغمبرحضرت یوسف علیہ السلام کا مزار یہودی شرپسندوں کی مسلسل یلغار کے نشانے پر ہے۔جمعے کو بھی سینکڑوں یہودیوں نے حضرت یوسف کے مزارمیں داخل ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر مزار کے آس پاس کی کالونیوں میں صہیونی فوج اور پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق جمعہ کو علی الصباح سینکڑوں یہودی شرپسند بسوں کے ذریعے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر پہنچے جہاں ان کیساتھ صہیونی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔صہیونی فوجیوں نے مزار شریف کی طرف آنیوالے تمام راستوں کی مکمل ناکہ بندی کر کے فلسطینیوں کی آمدو رفت پر پابندی لگا دی تھی۔ کئی گھنٹے کی طویل ناکہ بندی کے بعد یہودی آباد کاروں کی واپسی شروع ہوئی۔ مقامی فلسطینی نوجوانوں نے یہودی آباد کاروں پر پتھراوٴ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :