پشاور، صحت کا انصاف مہم کاساتواں مرحلہ مکمل، 95یونین کونسلز میں سات لاکھ سے زائدبچوں کو نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی
ہفتہ 15 مارچ 2014 21:38
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مارچ۔2014ء) صحت کاانصاف مہم کاساتواں مرحلہ مکمل ہوگیا ہے،پشاور کی 95یونین کونسلز میں سات لاکھ سے زائدبچوں کو نو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی صوبائی وزیر صحت شوکت علی یوسفزئی نے محمد جان اورکزئی ہسپتال پشاور یونیورسٹی روڈپر بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیامہم کے دوران پشاور کی 95یونین کونسلز میں تقریباً ساڑھے سات لاکھ بچوں تک رسائی کر کے انہیں نو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی مہم کے دوران چار ہزار رضاکار ٹیموں نے تین لاکھ گھرو ں میں جا کر پولیو سمیت نو بیماریوں کی ویکسین بچوں کو فراہم کی اس موقع پربچوں کی نو بیماریوں کے علاوہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اس موقع پروزیر صحت شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو سمیت بچوں کی تمام بیماریوں کا خاتمہ کر کے غریب بچوں کو موت کے منہ سے بچائیں گے انھوں نے کامیاب مہم پر تحریک انصاف کے رضا کاروں،محکمہ صحت،اساتذہ،انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہم میں حصہ لینے والا ہر شخص خراج تحسین کا مستحق ہے جو خطرات کے باوجود مہم کی کامیابی میں حصہ لے رہیں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.