مسافر طیارہ ممکنہ دانستہ عمل کے باعث لاپتہ ہوا، ملائیشین وزیراعظم

اتوار 16 مارچ 2014 12:03

مسافر طیارہ ممکنہ دانستہ عمل کے باعث لاپتہ ہوا، ملائیشین وزیراعظم

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) ملائیشین طیارے کی گمشدگی نے نیا رخ اختیار کرلیا، ہائی جیکنگ کے خدشے کے پیش نظر پائلٹ کے خلاف تحقیقات سخت کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق کے مطابق ملائیشیا ایئرلائنز کا لاپتہ ہونے والا مسافر طیارہ شہری ہوا بازی کے ریڈار سسٹم سے غائب ہونے کے بعد بھی کئی گھنٹے تک پرواز کرتا رہا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جہاز میں موجود کسی شخص کے ’دانستہ‘ عمل کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ طیارہ ریڈار سسٹم سے غائب ہونے کے بعد بھی تقریباًساڑھے 7 گھنٹے تک اڑتا رہا۔

متعلقہ عنوان :