سوئٹزر لینڈ نے یوکرائن کے معزول صدر وکٹریا نوکووچ کیخلاف منی لاڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں

اتوار 16 مارچ 2014 15:20

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) سوئٹزر لینڈ نے یوکرائن کے معزول صدر وکٹریا نوکووچ کے خلاف منی لاڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کی تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے سوئٹزرلینڈ کی عوامی امور کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سوئس حکام وکٹریانوکووچ کے خلاف غیر قانونی سرمائے کو قانونی شکل دینے کے الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ جرمن میڈیا میں ہفتے کے روز ایسی خبریں شائع ہوئی تھیں جن میں منی لانڈرنگ رپورٹنگ آفس کے حوالے سے وکٹریا نوکووچ کے خلاف مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے گئے تھے جبکہ سوئس حکام نے گزشتہ ماہ یوکرائن کے معزول صدر اور ان کے قریبی ساتھیوں کے تمام اثاثے منجمد کردیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :