گیانا،تاجر نے گھراور سٹو ر کو آگ لگا کر اپنی بیوی اور چار بچوں کو زندہ جلا دیا

اتوار 16 مارچ 2014 15:21

جارج ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) شمال مغربی گیانا میں تاجر نے گھر اور سٹور کو آگ لگا کر اپنی بیوی اور چار بچوں کو بھی زندہ جلا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ گھر سے بھاگ کربچ جانے والی لڑکی نے انہیں بتایا کہ اسکے والد گھر آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسکی ماں مزاحمت کر رہی ہے جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس وقت تک آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اورگھرکے اندرموجود خاتون اور اسکے چار بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کوگرفتارکرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :