تھرپارکر کے سرکاری گوداموں میں گندم ختم، صوبائی حکومت کی امدادی کارروائیاں بند
اتوار 16 مارچ 2014 16:17
مٹھی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)سندھ حکومت کی جانب سے صحرائے تھر میں قحط سالی کاشکار لوگوں کی امداد کے لئے بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ ضلع بھر کے سرکاری گوداموں میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں، جس کی وجہ سے سرکاری امداد کی ترسیل ایک مرتبہ پھر رک گئی ہے اور لاکھوں افراد کا دارومدار نجی اداروں پر رہ گیا ہے۔
صحرائے تھر میں زمینی خداؤں کی بادشاہت کے باعث زندگی کی تہمت لئے خلق خدا لمحہ لمحہ سسکنے پر مجبور ہے۔ بھوک، پیاس اور افلاس کا شکار لوگ ہر پل جی اور مر رہے ہیں لیکن حکمران ہیں جو میں نہ مانوں کی رٹ لگاکر میڈیا کو مورد الزام لگارہے ہیں۔ تھر کے عوام کی امداد کے لئے مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے بھرپور کوششیں جاری ہیں لیکن سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے بلند و بانگ دعوے تو کئے جارہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ کچھ نہیں کیا جارہا جو تھر کے عوام کا حق ہے۔(جاری ہے)
جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی میں بھی 7 بچے لائے گئے ہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ تھر کے اکثر دیہات میں لوگ اب تک امداد کے منتظر ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی سمیت تھر پارکر کے مختلف شہروں اسلام کوٹ، چھاچھرو، نگر پارکر اور ڈیپلو میں واقع سرکاری گوداموں میں گندم کا ایک دانہ بھی نہیں۔
اس صورتحال میں قحط متاثرین کو سندھ حکومت کی طرف سے گندم کی فراہمی بند ہو گئی ہے اور کم و بیش ایک لاکھ خاندانوں تک اب بھی امداد نہیں پہنچی۔ امداد سے محروم لوگوں کا کہنا ہے کہ ان تک کوئی حکومتی کارندہ نہیں پہنچا، سرکاری راشن اور گندم مقامی وڈیرے اپنے ہی لوگوں میں بانٹ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ کے مشیر تاج حیدر کی زیرصدارت مٹھی میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا تو تاج حیدر نے بھی حسب سابق ساری صورت حال کا میڈیا پر ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ دس روز میں گندم آئے گی تو متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔ تاج حیدر صاحب یہ بتانا بھول گئے کہ قحط متاثرین دس روز تک کیا کھائیں۔مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.