ممبئی میں دو بلوچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے درجنوں مسلمانوں کو دھر لیا

اتوار 16 مارچ 2014 18:19

ممبئی میں دو بلوچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے درجنوں مسلمانوں کو دھر ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء) بھارتی شہر ممبئی میں دو بلوچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے درجنوں مسلمانوں کو دھر لیا،کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیاگیا۔ ممبئی کے رشید کمپاؤنڈ میں پولیس نے رات گئے چھاپے مارے اور 80مسلمانوں کو تھانے میں بند کردیا،،پولیس نے ان افراد کو کئی گھنٹے حبس بیجا میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کارروائی کی شکایت اقلیتی کمیشن سے بھی کی گئی ۔پولیس کارروائی کے بعد مقامی افراد میں غم و غصہ پایاجاتاہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا، ان افراد کو صرف پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا تھا، پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں دو بلوچوں کی تلاش تھی تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ حراست میں لئے گئے شہریوں کو مقامی رکن اسمبلی کی مداخلت پر رہا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :