آسٹریلیا ،ساحل سمندر پر سرفنگ کے دوران ڈولفن کے حملہ کے نتیجے میں آسٹریلوی شہری زخمی ہوگیا

پیر 17 مارچ 2014 15:11

آسٹریلیا ،ساحل سمندر پر سرفنگ کے دوران ڈولفن کے حملہ کے نتیجے میں آسٹریلوی ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) آسٹریلیا میں ساحل سمندر پر سرفنگ کے دوران ڈولفن کے حملہ کے نتیجے میں آسٹریلوی شہری شدید زخمی ہوگیا، نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس کے آپریٹر وین ڈون لوپ کے مطابق حادثہ سڈنی کے جنوب میں 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع باؤلے پوائنٹ پر پیش آیا جہاں 27 سالہ نوجوان سمندر کی لہروں پر سرفنگ میں مصروف تھا کہ اسی دوران ایک ڈولفن نے اسے زور سے ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

ڈون لوپ کے مطابق ڈولفن کے حملہ میں نوجوان کو شدید چوٹیں آئی تاہم اسے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے سڈنی کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :