مشرقی لبنان،خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ،11 زخمی ہوگئے

پیر 17 مارچ 2014 15:11

بالبک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) مشرقی لبنان کی وادی بقاء میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ شام کی سرحد کیساتھ واقع وادی بقاء کے گاؤں البنی عثمان میں پٹرول سٹیشن پر ہوا جس کی زد میں آکر حزب اللہ کے دو کارکن ‘ ایک خاتون اور اس کا شوہر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

مشرقی لبنان اور جنوبی بیروت حزب اللہ کا گڑھ ہے جہاں کچھ عرصہ سے متعدد خودکش حملے ہو چکے ہیں حزب اللہ نے شام میں لڑائی کیلئے اپنے کارکن بھجوائے ہوئے ہیں جو صدر بشار الاسد کی حامی فوج کیساتھ باغیوں کیخلاف لڑ رہے ہیں ۔خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری تنظیم احرار سنہ نے قبول کرلی ہے جو حزب اللہ کی شام میں مداخلت کے سخت خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :