اسرائیلی حکام کا چار فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پیر 17 مارچ 2014 15:11

رام اللہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) اسرائیلی حکام نے چار فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امید ہے جسد خاکی (آج) منگل کو ورثاء کے حوالے کئے جائینگے ۔فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کیلئے سرگرم کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی نے اسرائیلی حکام کو مزید چار فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے کرنے پر راضی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام کی جانب سے انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ وہ (آج) منگل کو شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کردینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چار میں سے تین شہداء القسام کمانڈر محمد عبدالرحیم الحنبلی، احمد یاسر صالح اور محمد عبدالحمید کا تعلق مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے جبکہ جمیل خلف حمید کا تعلق غرب اردن کے بیت لحم شہر سے ہے۔ ان کے ورثاء کو بھی شہداء میتوں کی واپسی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام شہداء کے جسد خاکی طولکرم شہرمیں الطبیہ گزرگاہ سے فلسطینی شہریوں کے حوالے کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :