وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھالی

پیر 17 مارچ 2014 17:36

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر عائد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پولیس میں بھرتیوں پر عائد کی گئی پابندی ہٹانے کا حکم دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ کراچی کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی تھی کہ صوبے اور باالخصوص کراچی میں قیام امن کے لئے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے جس کے بعد قائم علی شاہ نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی فوری طور پر اٹھالی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نےاس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت کے اس فیصلے کے بعد صوبے میں 10 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کئے جائیں گے جن میں 2 ہزار 500 ریٹائرڈ فوجی اہلکار بھی شامل ہوں گے جو قیام امن کے لئے بنائی جانے والی ’’خصوصی فورس‘‘ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ بھرتی کئے جانے والے اہلکاروں میں سے 2 ہزار 500 کراچی میں تعینات کئے جائیں گے۔