کراچی میں وفاقی حکومت کے فلیٹس خود کش جیکٹس اور بم بنانے کیلئے استعمال ہورہے ہیں ،اسٹیٹ آفیسر کراچی ،وفاقی ملازمین کیلئے مختص 7882میں سے 3350فیلٹس پر قبضہ ہوچکا ہے ،صرف 5فیصد مکانات حاضر سروس ملازمین کے زیر استعمال ہیں، امن ومان کی ابتر صورتحال نے کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کو آسان اور ملازمین کو مکان سے محروم کردیا ہے،سہیل سرور کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوٴسنگ کو بریفنگ
پیر 17 مارچ 2014 18:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) اسٹیٹ آفیسر کراچی سہیل سرور نے کہا ہے کہ کراچی میں وفاقی حکومت کے فلیٹس خود کش جیکٹس اور بم بنانے کیلئے استعمال ہورہے ہیں حساس ادارے بھی سرکاری مکانات کو دہشت گردی کے لئے استعمال کیے جانے سے آگاہ کرچکے ہیں۔یہ انکشاف انہوں نے کراچی میں سینٹر شاہی سید کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی ہاوسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔
اسٹیٹ آفیسر نے بتایا کہ کراچی میں وفاقی ملازمین کیلئے مختص 7882میں سے 3350فیلٹس پر قبضہ ہوچکا ہے اور صرف 5فیصد مکانات حاضر سروس ملازمین کے زیر استعمال ہیں جبکہ گذشتہ 10سالوں سے سرکاری فلیٹس کی مرمت بھی نہیں ہوئی۔پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی اور وزارت ہاوسنگ کے دیگر اداروں نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں وفاقی سرکار کی 60ایکڑ زمین لینڈ مافیا کے قبضے میں ہے سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی رہائشی اسکیم کے لئے قبضے والی زمین الاٹ کردی ہے 2007میں وفاقی ملازمین کیلئے 500فلیٹس کا منصوبہ ابھی زیر تکمیل ہے اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان اور امن ومان کی ابتر صورتحال نے کراچی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کو آسان اور ملازمین کو مکان سے محروم کردیا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.