طالبان نے مذاکرات کیلئے ’’فری پیس زون‘‘ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، مولانا سمیع الحق

پیر 17 مارچ 2014 19:24

طالبان نے مذاکرات کیلئے ’’فری پیس زون‘‘ بنانے کا مطالبہ کیا ہے، مولانا ..

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ طالبان نے حکومت سے مذاکرات کے لئے ایک ’’فری پیس زون‘‘ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اکوڑہ خٹک میں برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ اب بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے طالبان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کئی مقامات پر ناکے لگے ہونے کی وجہ سے طالبان آزاد نقل وحرکت نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت طالبان کے کئی اہم رہنما گرفتاریوں کے ڈر سے منظرعام پر نہیں آرہے اورابھی یہ بھی نہیں معلوم کہ طالبان کے امیر ملا فضل اللہ اس وقت کہاں ہیں۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ طالبان کے امور چلانے کے لئے ایک شوریٰ بنی ہوئی ہے جس کی تعداد 16 کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات شوریٰ کے 3 سے 4 ارکان کریں گے تاہم باہمی مشاورت کیلئے شوریٰ کا اجلاس بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔