رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی سربراہی میں جرگے نے غیرت کے نام پر دو خواتین کے قتل کو جائز قرار دیدیا،کارو قرار دئیے گئے دونوں لڑکوں کو 24لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم ، ڈی آئی جی نے نوٹس لیکر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی
پیر 17 مارچ 2014 20:13
شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) شکار پور میں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر کی سربراہی میں جرگے نے غیرت کے نام پر دو خواتین کے قتل کو جائز قرار دیدیا، جرگے نے کارو قرار دئیے گئے دونوں لڑکوں کو 24لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا ہے ، ڈی آئی جی نے جرگے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شکار پور کے نواحی گاؤں وزیر آباد میں کاروکاری کا جرگہ بیٹھا جس کی سربراہی مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے کی۔
جرگے میں مہر برادری کی لڑکیوں سے شادی کرنے والے جاگیرانی قبیلے کے لڑکوں کو بھی کارا دینے کا فیصلہ سنایا گیااورالزام ثابت ہونے پر دونوں افراد پر چوبیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔اگر وہ یہ رقم ادا کر دیتے ہیں تو پھر ان کے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔(جاری ہے)
جرگے میں ایک ہفتہ پہلے قتل کی جانے والی مہر برادری کی دو خواتین ریما، اور شہنواز کے قتل کو جائز قرار دے دیا۔
جرگے کا کہنا تھا کہ دونوں خواتین کاری تھیں۔ جرگے میں لڑکیوں کے اغوا ء اور قتل کے درج مقدمات کے خاتمے کے لیے پولیس کیلئے بھی چار لاکھ روپے مقرر کیے گئے جو لڑکے والے ادا کریں گے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ خادم رند نے جرگے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سٹی کامران نواز کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.