Live Updates

عمران خان خیبرپختونخوا میں اتحادی اور اپنی پارٹی کے وزراء کی ناقص کارکردگی پر ناخوش

پیر 17 مارچ 2014 21:19

عمران خان خیبرپختونخوا میں اتحادی اور اپنی پارٹی کے وزراء کی ناقص کارکردگی ..

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا کابینہ میں رد بدل کے حوالے سے عمران خان کی سربراہی میں اہم اجلاس کے دوران عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ شہرام ترکئی اور جماعت اسلامی کے وزیر بلدیات عنایت اللہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ اپنی ہی پارٹی کے دو وزراء کی ناقص کارکردگی پر وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سربراہی میں خیبرپختونخوا کابینہ میں رد بدل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی جمہوری اتحاد کے سربراہ اور وزیر زراعت شہرام ترکئی اورجماعت اسلامی کے وزیر بلدیات عنایت اللہ کی کاردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

تحریک انصاف کے وزیر صحت شوکت یوسفزئی اور مشیر وزیر اعلی یاسین خلیل کی کاردگی پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا جس کی وجہ سے ان سے وزارتیں واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے زرائع کے مطابق شہرام ترکئی سے زراعت کی وزارت واپس لے کر سینئر وزیر اور ایریگیشن اینڈ انڈسٹری ،،خودکش حملے میں شہید ہونے والے اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی اکرام اللہ گنڈا پورکو محکمہ زراعت ایم پی اے عارف یوسف کو سی اینڈ ڈبلیو،ڈپٹی اسپیکر امتیاز شاہد کو محکمہ قانون،فضل الہی جنگلات ،شاہ محمد کو لیبر ،،کی وزارت سونپے جانے کا امکان ہے زرائع کے مطابق تحریک انصاف سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جلد کابینہ میں رد بدل کے حوالے سے نوٹیفیکشن بھی جاری کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :