وزیراعظم کی سربراہی میں سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس، داخلی و سرحدی صورتحال پر غور

منگل 18 مارچ 2014 11:30

وزیراعظم کی سربراہی میں سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس، داخلی و سرحدی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی کے معاملات پر غور کے لئے اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس جاری ہے جس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہیں۔وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیراسلام، چاروں صوبوں کے وزرائےاعلیٰ، چیف سیکریٹریز اور آئی جیز شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی داخلی و سرحدی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس آئی، سیاسی و عسکری قیادت کو داخلی سلامتی کے امور پر اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں نئی مجوزہ ریپڈ رسپانس فورس کے قیام، نیکٹا کو فعال کرنے اور صوبوں کےدرمیان انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مربوط بنانے کے امور پر غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب میں 6 جیلوں کو ہائی سیکیورٹی جیل قرار دینے اور دہشت گردی کے مقدمات کے لئے اسلام آباد سمیت چار ریجنل ہیڈ کوارٹرز قائم کرنے کے معاملات بھی زیرغور ہے۔

متعلقہ عنوان :