انتخابی اصلاحات عملدرآمد کیس،الیکشن کمیشن کو پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کا حکم

منگل 18 مارچ 2014 11:49

انتخابی اصلاحات عملدرآمد کیس،الیکشن کمیشن کو پندرہ روز میں جواب جمع ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت پندرہ روز تک ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انتخابی اصلاحات سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ بلال قطب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایات پرعمل درآمد نہیں کیا۔ڈی جی الیکشن کمیشن شیرافگن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن درخواست گزار کے اعتراضات پر تفصیلی جواب دے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن پندرہ روز میں اپنا جواب جمع کرائے ، جواب کے بعد مقدمے کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :