خیبرپختونخواہ میں حلقہ بندیاں مکمل،سپریم کورٹ کا انتخابی تیاریاں مکمل کرنے کا حکم

منگل 18 مارچ 2014 11:49

خیبرپختونخواہ میں حلقہ بندیاں مکمل،سپریم کورٹ کا انتخابی تیاریاں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) خیبر پختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں مکمل کر لیں ،‬ ‫سپریم کورٹ نے کے پی کے حکومت کو ایک ماہ میں انتخابی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے لطیف یوسفزئی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ خیبر پختونخواہ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں مکمل کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

کے پی کے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے قواعد و ضوابط کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت نے سپریم کورٹ کے دس مارچ کے حکم پر عمل درآمد کر لیا۔سپریم کورٹ نے کے پی کے حکومت کو ایک ماہ میں انتخابی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے لطیف یوسفزئی نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ انتخابی تیاریاں مکمل کریں، تب تک سندھ اور پنجاب کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ آ جائے گا۔کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :