وزیراعظم چوہدری عبدالمجید تمام زمینی سچائیوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں‘شاہ غلام قادر

منگل 18 مارچ 2014 16:50

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) سابق سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی ومرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید بہت بڑے جھوٹے ہیں جھوٹ بولتے ہوئے وہ تمام زمینی سچائیوں کو نظر انداز کردیتے ہیں -اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے تینو ں میڈیکل کالجز موجودہ مجاور حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت شدید ترین خطرے کی زد میں ہیں اور اپنی ناقص منصوبہ بندی کو درست کرنے کے بجائے میڈیکل کالجز پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی طرف سے لگنے والی پابندی پر وفاقی حکومت پر کسی قسم کاالزام لگانا انتہائی افسوس ناک بات ہے میڈیکل کالجز کی مالیاتی پلاننگ نہیں کی گئی اور اب سینکڑوں طلباء وطالبات اور ان کے ہزاروں عزیز رشتے دار پریشانی میں مبتلا ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ مجاور حکومت کے سر ہے اب تحریک عدم اعتماد ہم پیش کریں گے اور وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف جو ہماری پارٹی کے قائد بھی ہیں اس مرتبہ چوہدری عبدالمجید پر ترس کھاکر انہیں بچانے نہیں آئیں گے تحریک عدم اعتماد پیش کرنا ارکان قانون ساز اسمبلی کاجمہوری حق ہے اور اسے استعمال کرنے سے اب گریز نہیں کریں گے-شاہ غلام قادر نے کہاکہ اس وقت کسی بھی قسم کی مالیاتی منصوبہ بندی نام کی کوئی بھی چیز دکھائی نہیں د ے رہی کرپشن کابازار گرم ہے اور ریاستی تشخص بری طرح مجروح ہورہاہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق وزیراعظم یا کسی اور گروپ کی طرف سے حمایت کے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ اب مزید ہم اس حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

جس دن نمبر گیم پورا ہوا اسی دن تحریک عدم اعتماد پیش کرد یں گے ۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اپنی اصلاح کرنے کی بجائے دوسروں پر الزامات عائد کرتی ہے میڈیکل کالجز جس طریقے سے قائم کئے گئے اور پھر جس انداز میں پی ایم ڈی سی کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کی توہین کی گئی اور سینکڑوں طلبا وطالبات کے مستقبل کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا اس پر بہت افسوس ہے چوہدری عبدالمجید اور ا نکی حکومت وفاقی حکومت پر الزامات عائد کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داری پر شروع کیے گئے آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز کو مناسب انداز میں چلانے کا مناسب انتظام کریں۔

متعلقہ عنوان :