وکلاء کے تعاون کے بغیر انتظامیہ معاشرے میں امن و امان قائم نہیں کر سکتی‘خالد رشید چوہدری ایڈووکیٹ

منگل 18 مارچ 2014 16:51

میرپو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مارچ 2014ء) وکلاء کے تعاون کے بغیر انتظامیہ معاشرے میں امن و امان قائم نہیں کر سکتی ۔وکلاء امن و امان قائم کرنے میں پوری ذمہ داری سے اپنا کردار اداکر رہے ہیں پولیس او ر دیگر انتظامی اداروں کو وکلا ء سے قانون کی تعبیر و تشریح میں معاونت و مدد لینی چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے صدر ،خالد رشید چوہدری ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار میرپور میں وکلاء اور انتظامیہ کے درمیان بہتر روابط قائم کرنے کے لیے منعقد کیے جانے والے اجلاس میں کیا ۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار میرپورکے صدر خالد رشید چوہدری ،سینئر نائب صدر محمد امین بیگ ،نائب صدر سردار محمد حلیم خان ،جنرل سیکرٹری محمد شبیر شریف ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری عرفان صابر ،سیکرٹر لائبریری مس شمائلہ برکت ایڈووکیٹس ،سینئر اور نوجوان وکلاء کے علاوہ ڈی آئی جی میرپو ر ریجن میرپور سردار گلفراز خان ،ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم ،ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری طارق محمود ،ایکسٹر ا اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ قیصر اورنگزیب اورپی ڈی ایس پی راجہ اکمل نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خالد رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ 13مارچ کو احاطہ کچہری میں ہونیو الے واقع کے بعد پولیس ضلع میرپور اور وکلاء کے درمیان تحفظات قائم ہو چکے تھے جس پر بار کی قرار داد پر محکمہ پولیس نے ذمہ دار پولیس افیسران اور اہلکاران کو معطل کر کے صاف وشفاف انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے او رڈسٹرکٹ بار میرپور توقع رکھتی ہے کہ آئندہ بھی احاطہ کچہری میں موجود کسی بھی وکیل کے دفتر اور دیگر کسی بھی جگہ سے کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے گا اس موقع پر سینئر وکلاء مرزا ظفر اقبال ایڈووکیٹ ،لیاقت علی خان ایڈووکیٹ ،راجہ نیاز ایڈووکیٹ ،راجہ شبیر کیانی ایڈووکیٹ او ر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے بھی وکلاء اور انتظامیہ کے درمیان بہتر روابط اور امن و امان قائم کرنے کے لے تجاویز دیں ۔

اس کے بعد انتظامیہ کی جانب سی ڈی آئی جی میرپور ،ایس ایس پی میرپور ،ڈپٹی کمشنر میرپو ر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 13مارچ کو احاطہ کچہری میں ہونے والے واقع پر انتظامیہ کو انتائی افسوس ہے ذمہ داران کو معطل کر کے صاف و شفا ف انکوائری کی جارہی ہے اور انکوائری مکمل ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ضلعی انتظامیہ اس بات کی یقین دہانی کرواتی ہے کہ آئندہ ضلع کچہری میرپور کی حدود میں کسی بھی وکیل کے دفتر یا کسی اورجگہ سے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جائیگا جب وہ عدالت میں اپنے آپ کو پیش کرنے اور قانون کا سامنا کرنے کے لیے حاضر ہو ررہا ہو گا ضلعی انتظامیہ توقع کرتی ہے کہ میرپور کے وکلاء میرپور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :