خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اجلاس، اراکین کو محکمہ کے امور کار،کارکردگی اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی

منگل 18 مارچ 2014 19:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا ایک اجلاس منگل کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی گل صاحب خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ اراکین صوبائی اسمبلی محمد ادریس،نور سلیم،ارباب اکبر حیات،جاوید اکبر خان،محترمہ زرین ریاض،مظفر سید،مفتی سید جانان،زرین گل،سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ساجد خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد امجد شمشیر نے قائمہ کمیٹی کے اراکین کو محکمہ کے امور کار،کارکردگی اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

مذکورہ کمیٹی کو سالانہ ترقیاتی پروگرام 2013-14 کی تجاویز و منظوری،ضلع کوہاٹ،بنوں و کرک میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں تقرریوں،تعیناتی و تبادلوں اور مختلف اضلاع میں ناکارہ و بند ٹیوب ویلوں کی تفصیلات اور وجوہات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر کمیٹی نے صوبائی اسمبلی میں اراکین صوبائی اسمبلی مظفر سید،مفتی سید جانان اور زرین گل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات بھی زیر بحث لائے گئے اور مذکورہ مسائل کے حل کے لئے رکن صوبائی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔چیئرمین کمیٹی گل صاحب خان نے کہا کہ عوام کو موجودہ صوبائی حکومت سے بہت توقعات وابستہ ہیں صوبائی حکومت نے عزم کر رکھا ہے کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :