سبزیوں کا جوس پینے سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔تحقیق

منگل 18 مارچ 2014 22:48

سبزیوں کا جوس پینے سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے۔تحقیق

ںیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2014ء)سبزیوں کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید اور اہم قرار دیا جاتا ہے تاہم کئی افراد ایسے بھی ہیں جو سبزیوں کے استعمال سے اجتناب برتتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد سبزیاں کھانا پسند نہیں کرتے اگر روزانہ دو گلاس سبزیوں کا جوس استعمال کریں تو وہ بھی اتنا ہی غذائیت بخش اور مفید ثابت ہوسکتا ہے جتنا سبزیوں کا استعمال‘تحقیق کے مطابق سبزیوں کا جوس پینے سے نہ صرف بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے بلکہ موٹاپے سے پریشان افراد کیلئے بھی بہترین ہے کیونکہ اس کے استعمال سے حاصل ہونے والی غذائیت بغیر چربی بڑھائے توانائی کا باعث بنتی ہے.